اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یمنی عوام پر سعودی مظالم کی مذمت کر تے ہیں، علامہ ناظر تقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سند ھ کی جانب سے مظلوم بے گناہ یمنی وکشمیریوں پر ہو نے والے انسان سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کراچی پر یس کلب کے باہر منعقد کیا گیا جس میں علماء کرام سمیت کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔

مظا ہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ نہتے کشمیر یوں و یمنی عوام پر ہونے والے مظالم کی ہم شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری و یمنی عوام اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے ہم کشمیری و یمنی عوام کے حقوق کی حمایت کر تے ہیں مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں حوثی باغی نہیں بلکہ یمن کےباوفا بیٹے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہا کہ بھارت بے گناہ عوام کو گو لیوں کا نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں لوگ شہید ہو چکے ہیں لیکن عالمی حقوق کے دعویدار اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر تے دکھائی نہیں دے رہیں اقوام متحدہ کو چایئے کے کشمیری عوام پر ہو نے والے مظالم اور بھارتی بربریت کو روکنے کے لئے بھارت پر زُور ڈالے کے وہ انسانی حقوق کی پامالی اور بے گناہ کشمیری عوام کے قتل وغارت گری سے گریز کرے پاکستانی حکومت کو چائیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عا لمی سطح پر اجاگر کرے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

انہوں نے مزید کہاکہ گز شتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا جارہا ہے جب کے مسئلہ کشمیر ہمارا بنیادی مسئلہ ہے اس مسئلے کو ہر سطح پراُٹھنا ہماری زمہ داری ہے مسئلہ کشمیرکے حل نہ ہونے تک حکمرانوں کو اس پر زُور دینا چایئے پا کستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ میدان عمل میں موجود ہے پا کستا نی اور کشمیری عوام ایک جسم کے مانند ہیں اگر کشمیر پر مسلمانوں پر مظالم ہو نگے تو پا کستانی عوام ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کشمیری عوام کی حمایت میں آواز اٹھائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button