ملعون ستار جمالی کی گرفتاری کے بعد اسے سزا بھی دی جائے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ سید ناظر عباس تقوی صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر نےایس یو سی صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ ہم آئی جی سندھ پولیس ایس ایس پی ضلع دادو اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے توہین اہلبیتؑ کے مرتکب شخص کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہاکہ اب ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی شخص کو جرات نہ ہو کہ وہ اسلامی مملکت میں نبی کریم ﷺ یا ان کے اہلبیت ؑکی شان میں گستاخی کرسکے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے مسلمان عاشقان رسولﷺ ہیں اور اپنے پیارے نبی کی نسبت سے ہم کسی بھی صورت اہلبیت ؑ کی توہین برداشت نہیں کرسکتے ۔ اس بدترین گستاخی نے عاشقان امام مہدی ؑ کے دلوں کو چھلنی کیا ہے۔ سندھ بھرمیں مومنین اس ملعون کی سزائے موت کا مطالبہ کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ ملعون عبد الستار جمالی کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان مبارکہ میں بدترین گستاخی کے خلاف پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں کا سلسلہ زور پکڑتا جارہاہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس بدبخت کو سر عام پھانسی دی جائے۔