
علامہ ناظر تقوی کی وفد کے ہمراہ قاضی نورانی سے ملاقات،شیعہ مخالف تقریر پر تحفظات سے آگاہ کیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے سینئیر نائب صدر و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماءعلامہ سید ناظرعباس تقوی کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی کالعدم سپاہ صحابہ کےفتنےکاشکارملی یکجہتی کونسل کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا قاضی احمد نورانی کی رہائشگاہ آمداور اہم ملاقات۔ اس موقع پر جے یو پی کے رہنماء مولانا عقیل انجم بھی موجود تھے۔ملی یکجہتی کونسل کا جمعرات کو اجلاس طلب۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے وفد نے علامہ ناظرعباس تقوی کی سربراہی میں قاضی احمد نورانی سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی ہے، ملاقات کا مقصد حالیہ دنوں کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی سربراہی میں منعقدہ شیعہ مخالف آل پارٹیز کانفرنس میں قاضی نورانی کی جانب سے مکتب تشیع کے خلاف غیر مناسب گفتگو اور فرقہ وارانہ منافرت پرمبنی اظہار خیال پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ناصبیوں اور تکفیریوں کی موت، یزیدیت مردہ باد کے بعد اشھد ان علیا ولی اللہ بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
ذرائع کےمطابق انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونےوالی اس ملاقات میں دونوں علمائے کرام نے تفصیلی گفتگو کی اور فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آئندہ جمعرات کو ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور شہر کی پرامن فضاء کوخراب ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
شیعہ علماء کونسل اور قاضی احمد نورانی کی جانب سے اس ملاقات کی مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں، اس ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی، صوبائی صدر علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سید رضی حیدر زیدی، مرکزی رہنماء حسنین مہدی رضوی، صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی نقوی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ سید کامران حیدر عابدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری آفتاب مرزا سمیت دیگر شامل تھے۔