پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کور کمانڈر آفس کے باہر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کا احتجاج، علامہ ناظر تقوی نےجذباتی اقدام قرار دے دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے ہفتے کے روز کور کماندر آفس کے باہر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کے احتجاج کو جذباتی اقدام قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف کور کمانڈر آفس شارع فیصل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ شریک تھے جنہیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والاے ادارے پر امن احتجاج کے جرم میں گرفتار کرکے لے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں میرے مرنے کی آرزو رکھنے والو، میں جلدی مرنے والا نہیں، علامہ شہنشاہ نقوی کا ویڈیو پیغام

گرفتار مومنین کی رہائی کیلئے علامہ ناظر عباس تقوی نے اداروں سے مذاکرات کیے اور تمام گرفتار مومنین رہا ہوگئے۔

مذاکرات سے واپسی پر علامہ ناظر عباس تقوی نے شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات سے کہتا ہوں کہ جذباتی اقدام نہ اٹھایا کریں، کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جذباتی اقدامات کے علاوہ بھی بہت سے راستے ہیں۔ اداروں سے بھی کہا کہ آپ کی جانب سے وعدوں پر عمل نہ ہونے کی صورت میں یہ اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button