اسرائیل اور اس کے سرپرست غزہ ولبنان کے مظلومین سے شکست کھا چکے ہیں،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس
شیعہ نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس علمائےمکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام شہداء قدس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر صعوبتوں اور شہادتوں کے باوجود اہل غزہ نے سفید پرچم نہیں اٹھائے، وہ مظلوم ہیں لیکن شجاع و بہادر ہیں، ہمیں اہل غزہ کے ساتھ جس طرح کھڑا ہونا چائیے تھا ویسے نہیں کھڑے ہوئے، اہل فلسطین کے لہو کے اثرات آنے والی نسلوں تک جاری رہیں گے، ہم انشااللہ مزاحمت کو کامیاب اور اسرائیلی رجیم کو نابود ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔
انہوں نےمزید کہا کہ اپنے آپ کو تہذیب یافتہ کہنے والے امریکہ اور یورپ کا مکروہ چہرہ اور گھناؤنا کردار دنیا کی نظروں میں عیاں ہو چکا ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرست غزہ ولبنان کے مظلومین سے شکست کھا چکے ہیں، انکی سب سے بڑی شکست تہذیبی و تمدنی ھے، دس ہزار معصوم بچوں اور دس ہزار خواتین کے قاتل ہیں، غزہ میں اسرائیل ظلم وستم کر رہا ہے، اسرائیل کے مکروہ چہرہ سے نقاب اٹھ چکا ہے۔