پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سردار اختر جان مینگل کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

حکومت بلوچ عوام کے جائز، آئینی اور قانونی مطالبات کو تسلیم کرے اور اپنے آمرانہ طرزِ عمل کو ترک کرے۔

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےاپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی کی مسلط کردہ حکومت بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹل تا پاراچنار روڈ 8 ماہ بندش کے بعد عوامی آمد و رفت کے لیے کھولنے پر اتفاق

گزشتہ روز مینگل صاحب کی قیادت میں جبری گمشدگیوں اور اپنے وسائل پر حق مانگنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر وحشیانہ پولیس گردی کر کے حکومت نے جبر و استبداد کی بدترین مثال قائم کی ہے۔‏ایسے مظالم سے صرف نفرتیں بڑھیں گی اور مسائل مزید سنگین ہوں گے۔ حکومت بلوچ عوام کے جائز، آئینی اور قانونی مطالبات کو تسلیم کرے اور اپنے آمرانہ طرزِ عمل کو ترک کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button