علامہ راجہ ناصر عباس و دیگر قائدین کا یعقوب حسینی کی وفات پر اظہار تعزیت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی و دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سینیئر رکن اور مجاہد ومبارز رہنما محمد یعقوب حسینی کی ناگہانی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عزیز از جان برادر یعقوب کی ناگہانی وفات پر سب دوستوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہوں۔ ہمیں ایک بہترین دوست، باوفا ،بہادر اور قابل اعتماد ساتھی داغ مفارقت دے گیا ہے، یقینا برادر یعقوب مرحوم کی وفات ہم سب کے لئے ایک اجتماعی خسارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بہترین دوست، باوفا ،بہادر اور قابل اعتماد ساتھی داغ مفارقت دے گیا ہے، یقینا برادر یعقوب مرحوم کی وفات ہم سب کے لئے ایک اجتماعی خسارہ ہے۔
آج مجلس وحدت مسلمین انتہائی مخلص، جاں نثار اور اول روز سے محنت کرنے والے فرد سے محروم ہوگئی۔ برادر یعقوب حسینی نے ملکی اور صوبائی سطح پر تنظیم سازی میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے مجاہد شیعہ رہنما یعقوب حسینی اب ہم میں نہیں رہے
انہوں نے مزید کہا کہ برادر یعقوب حسینی نے ہر مشکل وقت میں صبر آزما اور عظیم استقامت کا مظاہرہ کیا۔مرحوم نے اپنے آخری ایام میں شدید ترین علالت کے باوجود دینی ، الہیٰ وتنظیمی کاموں کو جاری رکھا اورآج امام کا یہ مجاہد امام زمانہ عج کی بارگاہ میں حاضر ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سب ساتھیوں کی خدمت میں بالعموم، صوبہ سندھ کے مجلس کے دوستوں اور حجت الاسلام آقای سید باقر عباس زیدی اور ان کی کابینہ کی خدمت میں بالخصوص تسلیت اور تعزیت عرض کرتا ہوں، نیز برادر یعقوب حسینی مرحوم کے اہل خانہ اور پسماندگان سے بھی تسلیت اور تعزیت کرتا ہوں۔خدا وند متعال کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ہمارے مرحوم ساتھی کی مغفرت فرمائے، جوار معصومین نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں عطا کرے۔