پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصرعباس کی گلگت میں عزاداروں پر فائرنگ کی مذمت، مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عزاداروں پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت کے پرامن حالات خراب کرنے کی سازش کو مل کر ناکام بنانا ہو گا۔غیر ملکی قوتیں اپنے آلہ کاروں کے ذریعے بھائی کو بھائی کے ساتھ لڑانا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت جذبات کی بجائے ہوشمندی کاہے۔بدامنی پھیلانے والوں کے ساتھ حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔زخمی ہونے والوں کی صحتیابی اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہوں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button