
پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ راجہ ناصر عباس کا سہیون شریف میں مسافر وین حادثہ پر اظہار افسوس
شیعہ نیوز:چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سہون شریف مسافر وین حادثے میں 12 بچوں سمیت 20 افراد کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور غم جبکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ سڑکوں پر لگائے گئے کٹ ٹھیک نہ کرنا نااہلی کا واضح ثبوت ہے جو کہ المناک حادثات کا باعث بن رہے ہیں صوبائی حکومت حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔