پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت بلتستان کے غیور و باوفا بائی چوائس پاکستانی عوام کو75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دلی مبارک بادپیش کرتا ہوں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیور و باوفا بائی چوائس پاکستانی عوام کو75 ویں یوم آزادی کے موقع پر دلی مبارک بادپیش کرتا ہوں۔یکم نومبر1947 ء کا دن برصغیر کی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے۔ گلگت بلتستان کی آزادی اس خطے کے عظیم و یادگار واقعات میں سے ایک ہے ۔ ڈوگرہ راج کے خلاف قیام اور کامیاب جدوجہد کے نتیجے میں ملنے والی آزادی عظیم قربانیوں کے مرہون منت ہے ، جنگ آزادی کے عظیم ہیرو اس تاریخی جنگ آزادی کے اصل سرخیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی مرضی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کرنے والی قوم اور 75 سال سے اپنی قومی شناخت کے حصول کے مطالبہ کرنے والوں کو ہمارے حکمرانوں نے سوائے طفل تسلیوں کے کچھ نہیں دیا ۔ پاکستان کی مقتدر قوتوں کو سمجھنا چاہئے کہ ایک جانب مختلف علاقوں میں ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر پاکستان سے علیحدگی کی تحریکیں سرگرم عمل ہیں دوسری جانب ایک خطہ بےآئین گلگت بلتستان ہے جس کے باشعور اور غیور عوام سات دہائیوں سے مسلسل پاکستان کا آئینی صوبے بننے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ بھارت ایک جانب مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ جمائے بیٹھا ہے اور اب اس کی نظریں گلگت بلتستان پر بھی جم گئی ہیںلیکن ہمارے نا عاقبت اندیش حکمرانوں کے خواب غفلت کا شکار ہیں، اب بھی وقت ہے کہ فوری طورپر گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبے ڈکلیئر کیا جائے تاکہ بھارت کے ارمان بھی خاک میں مل جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button