پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ہرنائی زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہونے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آفات ناگہانی اللہ تعالیٰ کی طرف سے کڑی آزمائشیں ہیں۔ہماری قوم کو بارہا ایسی آزمائشوں سے گزرنا پڑا تاہم قوم نے ہمیشہ بھرپور حوصلہ مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کی جان بچانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانا انتہائی ضروری ہے کسی قسم کی کوتاہی قیمتی جانی نقصان میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔حالیہ زلزلے کی لپٹ میں آنے والے گھرانوں میں اکثریت پسماندہ خاندانوں کی ہے۔زلزلے میں ہونے والے مالی نقصانات کا حکومت کو فوری ازالہ کرنا چاہیے تاکہ متاثرین کو کسی اور سخت آزمائش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی فراہمی کے لیے خصوصی احکامات صادر کیے جائیں،انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ زلزلہ زدگان کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہوئے ان کی مدد کے لیے قوم کے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button