پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر کراچی کے عہدیداران بھی گرفتاریاں دیں گے، علامہ مبشر حسن
شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کراچی کے عہدیداران و کارکنان بھی جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دیں گے۔ میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے، لاقانونیت ظلم اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، عوامی غیض و غضب حکمرانوں کی دروازے پر دستک دے رہا ہے، ہم اب چین سے نہیں بیٹھیں گے اور عوام کی خاطر گرفتاری دیں گے، مادر وطن کے حق کیلئے اس رستے پر گامزن رہیں گے۔