پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ پر تنقید

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2 مافیاز کے ایسے اشتراک کا نام ہے جس نے گزشتہ دور میں ڈیرھ سال کے دوران عوام کو مہنگائی کے ایسے چنگل میں جکڑا کہ فاقوں اور غربت سے تنگ متعدد افراد کو اپنے اہل خانہ سمیت خودکشی کرنی پڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم 2 کے اس دور میں بھی کچھ نہیں بدلا۔ عوام کی فلاح و بہبود کے بڑے بڑے دعوے اور منصوبوں کا تعلق اس سیاسی گٹھ جوڑ کے انتخابی منشور تک محدود تھا۔ عوام کی زندگی کو اذیت ناک بنانے کے لیے مفاد پرست ٹولے ایک بار پھر متحد ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button