پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گلگت بلتستان کی عوام نے اپنے معدنی وسائل پر غیرآئینی قبضے کی کوششوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

ریاست کی یہ پالیسی کہ ایک جانب گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی، سیاسی اور انسانی حقوق سے محروم رکھا جائے اور دوسری جانب ان کی سرزمین کے قیمتی وسائل کو عوامی رضامندی کے بغیر ہتھیانے کی کوشش کی جائے، شدید عوامی غم و غصے کو جنم دے رہی ہے۔

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام نے اپنے معدنی وسائل پر غیرآئینی قبضے کی کوششوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔ بدقسمتی سے مسلط حکمرانوں کے غیردانشمندانہ اور غیر شفاف فیصلے پاکستان کو اندرونی تصادم کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

ریاست کی یہ پالیسی کہ ایک جانب گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی، سیاسی اور انسانی حقوق سے محروم رکھا جائے اور دوسری جانب ان کی سرزمین کے قیمتی وسائل کو عوامی رضامندی کے بغیر ہتھیانے کی کوشش کی جائے، شدید عوامی غم و غصے کو جنم دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت میں کرم امن کنونشن کا انعقاد،پاراچنار کا سات ماہ سے جاری محاصرہ سکیورٹی فیلئرقرار

یہ حقیقت تسلیم کرنی ہوگی کہ اب وہ دور گزر چکا ہے جب طاقت یا چالاکی سے عوامی حقوق کو دبا لیا جاتا تھا۔ آج کے باشعور عوام اپنے وسائل، شناخت اور حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اگر مقتدر حلقے یہ سمجھتے ہیں کہ عوام کی شرکت اور رضامندی کے بغیر صرف طاقت کے بل بوتے پر گلگت بلتستان کے معدنی وسائل پر قبضہ کر لیا جائے گا تو یہ ایک بہت بڑی بھول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button