اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جو حسینؑ کے ساتھ نہیں اس کا ایاک نعبد و ایاک نستعین بھی جھوٹا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عزاداری دشمن پالیسیوں اور عزاداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کربلائی اور حسینی ہیں ، ہم بنو امیہ ،بنو عباس اور ڈکٹیٹروں سے نہیں ڈرے ۔ہم چودہ سو سال سے آل محمدؑ سے وابستہ ہیں اور تاقیامت ان سے وابستہ رہیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ محرم کے آغاز سے قبل ہمارا وزیراعظم، وزیر داخلہ اور ایجنسیوں کے سربراہ اضلاع کو پیغام دیتے ہیں کہ محرم آرہا ہے شیعوں کے خلاف ہاتھ پکا رکھو، اگر ان کی مجلس 15 منٹ بھی لیٹ ہو تو ایف آئی آر کاٹ دو۔ان کو دباؤ میں رکھو اور انہیں ایف آئی آر سے ڈراؤ دھمکاؤ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کربلائی اور حسینی ہیں ، ہم بنو امیہ ،بنو عباس اور ڈکٹیٹروں سے نہیں ڈرے ۔ ہم چودہ سو سال سے آل محمدؑ سے وابستہ ہیں اور تاقیامت ان سے وابستہ رہیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مولا علی ؑ کی شان میں گستاخی کرنے والوں پر ایف آئی آر کی درخواست جمع

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ میرا پیغام ہے ملک بھر کے ذاکرین، علماء اور عزاداروں کو کہ ان ایف آئی آروں سے نہ گھبرائیں، جو لوگ اس پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانا چاہتے ہیں ہم ان کے ہاتھ توڑ ڈالیں گے۔ پاکستان کو مسلم پاکستان بنائیں گے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عزاداری اور عزاداروں کے خلاف طاقت کا غلط استعمال کیا گیا ہے، ایسالگتا ہے پنجاب حکومت میں ابن زیاد کی روح آگئی ہے جو ہمیں ہماری عبادت عزاداری سے روکنے کیلئے ایف آئی آر کاٹی جاتی ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اگر تکفیریوں کی کوئی میٹنگ، کانفرنس یا ریلی ہو اور کوئی بیانات آئیں تو پریشان نہ ہونا کہ یہ کیا ہوا؟ بنو امیہ کے قصر شام سے بغض علیؑ کی آوازیں ہی بلند ہوں گی، اگر یہ نہ ہوں تو پریشان ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس سال اربعین کا جلوس پچھلے سال سے زیادہ بڑا اور منظم ہوگا اور یزید کی اولاد کی سازشوں کو ناکام بنائے گا اور دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کے شیعہ کس طرح اربعین حسینی پر اپنے گھروں سے نکلیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو امام حسینؑ اور کربلا کے ساتھ نہ ہو اس کا ’’ایاک نعبد‘‘ بھی جھوٹا ہے اور اس کا ’’ایاک نستعین‘‘ بھی جھوٹا ہے۔ جو مولا حسینؑ کے ساتھ نہیں ہے وہ یزیدی ہے اور اس کے ایاک نعبد و ایاک نستعین کا مطلب وہ یزید کا بندہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button