پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں جس بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی تضحیک ہوئی،علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز:یئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب میں جاری سیاسی و آئینی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں جس بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی تضحیک ہوئی۔دولت کے بل بوتے پر جمہوری اقدار کی پامالی عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ سیاسی فرعونوں نے ارض پاک کو شدید معاشی بحران کے بعد بدترین سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔ یہ سیاسی بحران ملک کی کمزور معیشت کو مزید تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button