
ہمارا یہ عقیدہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں،علامہ راجہ ناصرعباس
ہم جو مولائے کائنات امام علی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے راستے کے پیروکار ہیں، اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے منتظر کہلاتے ہیں
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم جو مولائے کائنات امام علی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے راستے کے پیروکار ہیں، اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے منتظر کہلاتے ہیں، ہمارا یہ عقیدہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں، چاہے ان کا تعلق بلوچستان سے ہو، سندھ سے، پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر یا گلگت بلتستان سے۔ آج سندھ کے عوام پانی کے بحران پر سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم وفد کی گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور تحریک انصاف کے صوبائی صدر خالد خورشید سے ملاقات
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ظلم اپنی انتہاؤں کو چھو رہا ہے۔ خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے وسائل پر ناجائز قبضے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انسانی حقوق مسلسل پامال ہو رہے ہیں۔ ہم سب پر فرض ہے کہ مظلوموں کی آواز بنیں، ظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں، اور ہر محاذ پر مظلوم کا ساتھ دیں۔ یہی حسینی راستہ ہے، یہی امامِ وقت کی سچّی نصرت ہے۔