پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
اسلام آباد میں اس وقت ہونے والے ظلم کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
،مخلص ،بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام ہوا ہےاور بہت زیادہ زخمی ہیں۔
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت ہونے والے ظلم کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ،مخلص ،بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام ہوا ہےاور بہت زیادہ زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی بل عوام سے زمینیں چھیننے کی کوشش ہے جسے زبردستی منظور کرانے کی کوشش ہوئی تو عوامی دنگل سجے گا،آغا علی رضوی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر مسلط ناعاقبت اندیش غاصبوں اور ان کو لانے والوں نے ظلم ،بربریت اور درندگی کی انتہاء کر دی ہے ، اس کا انہیں جواب دینا پڑے گا۔ان قاتلوں کا ایجنڈا در اصل پاکستان کا قتل ہے۔