
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پاکستان کو آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کا تقدس ہی بچا سکتا ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس
شیعہ نیوز : تحریک تٖحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس سے نیشنل پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کو ایک ہی چیز بچا سکتی ہے، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کا تقدس، عوام ان تمام ترامیم اور قرادادوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں جو جمہوری اصولوں کے خلاف ہونگی۔
انہوں نے اقتدار پر ڈاکہ ڈالا ہے، عوام کے سنگ ہم تحریک چلائیں گے، عوام سے پہلے ہم فدا ہونگے، عمران خان اپنی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے، ہم پورے ملک کے عوامی طبقات کے مفادات کی جنگ لڑیں گے، فلسطین پر کوئی بھی فیصلہ جو فلسطینیوں کی مرضی کے خلاف ہو گا تسلیم نہیں کیا جائے گا۔