پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنا ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہ ہے کہ پاکستان کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنا ہو گا۔

میڈیا سیل سے جاری بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا اس افسوس ناک واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید عدیل حسین کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ زخمی ہونے والوں کے لئے بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں اور شہید عدیل حسین کی بیوہ اور چھوٹے بچوں کی کفالت کے لئے بندوبست کیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں انسانی یکجہتی میں سب سے بڑی رکاوٹ دنیا میں جاری ظالمانہ نظام ہے، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا پھر سے شروع ہونے والا سلسلہ تشویشناک ہے۔ پولیس اہلکاروں کی شجاعت اور فرض شناسی قابل تعریف ہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے حکومتی مذاکراتی عمل کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ دور دراز علاقوں سے شہری علاقوں کی طرف منتقل کرنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔ لہذا حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لیے بنوں اور لکی مروت جیسے دہشت گردانہ واقعات کافی تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے پاکستان کے محفوظ مستقبل کے لئے دہشتگردی کی جڑوں کو کاٹنا ہو گا اور بروقت اور منظم کاروائیوں سے دہشت گردی کےعفریت کو سختی سے کچلا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button