پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم اور پیپلز پارٹی میں قربتیں ،آصف زرداری اور علامہ راجہ ناصر عباس کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین اور اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی میں قربتیں بڑھنے لگیں۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس جعفری نے صدر آصف علی زرداری سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے درمیان ملک کی مجموعی صورت حال اور خطے کے حالات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ علماء کونسل کے نومنتخب مرکزی عہدیداران کی مزار قائد پر حاضری

سابق صدر آصف زرداری اور علامہ ناصر عباس جعفری کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے بھی گفتگوکی گئی ۔

اس ملاقات میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرشیرازی ، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ، تنظیم الاعوان پاکستان کے صدر فاروق اعوان ودیگر بھی شریک تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button