پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت مجلس علمائے شیعہ کا اجلاس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع اسلام آباد کا پہلا اجلاس زیر صدارت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان منعقد ہوا، جس میں 31 آئمہ جمعہ و جماعات ضلع اسلام آباد نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری مصدق امام جماعت امام علی مسجد بھارہ کہو نے حاصل کی۔ علامہ حسنین عباس گردیزی مرکزی صدر مجلس علماء شیعہ پاکستان نے شرکاء کو اجلاس کی اہمیت اور مجلس علماء شیعہ پاکستان کی تشکیل کے مقاصد، اہداف اور ابھی تک ہونے والے پیشرفت کے بارے میں بتایا۔ علامہ حسنین عباس گردیزی کی بریفنگ کے بعد مجلس علماء شیعہ پاکستان ضلع اسلام آباد میں شریک علمائے کرام سے باقاعدہ رائے لی گئی، جس پر اکثر علمائے کرام نے اپنی اپنی موقر رائے کا اظہار کیا۔ جس پر علامہ حسنین گردیزی نے بڑے تحمل اور مدلل انداز میں شرکاء اجلاس کو مطمئن کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام ’’استقبال رمضان کانفرنس‘‘کا انعقاد

اجلاس کے آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے سعادت ہے کہ میں آج آئمہ جمعہ جماعات ضلع اسلام آباد و علمائے کرام کی خدمت میںحاضر ہوا ہوں۔ معاشرے میں بہت سارے مسائل اور انکا حل علماء کرام سے وابستہ ہے، علمائے کرام اگر تحمل برداشت اور جہد مسلسل کے ساتھ آگے بڑھیں اور عوام کی خدمت کریں تو ہمارا معاشرہ ایک بہترین معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔ الحمد اللہ علماء کرام میں یہ طاقت موجود ہے کہ وہ معاشرے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں، جس کی مثال ہمارے سامنے حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کی موجود ہے۔ ان شاء اللہ ہم اس کام کو آگے بڑھائیں گے، رکیں گے نہیں، ہم اگلے مرحلہ میں ضلع راولپنڈی میں مجلس علماء شیعہ پاکستان کا اجلاس بلائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور ریاست آزاد جموں کشمیر میں بھی ضلعی سیٹ اپ تشکیل دیں گے۔ اجلاس کے آخر میں اکثریت آراء سے اگلے تین ماہ کے لئے حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین مبلغی امام جماعت جامع مسجد زینبیہ جی سکس فور اسلام آباد کو مجلس علماء شیعہ پاکستان ضلع اسلام آباد کا صدر منتخب کرلیا گیا اور مولانا علی شیر انصاری کو محمد حسین مبلغی کا بطور معاون منتخب کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button