اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنا ہوگا، علامہ راجہ ناصر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر ایک بار پر ملک کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنا ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھاری قیمت چکائی ہے، ملک و قوم کی سلامتی کو سبوتاژ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جو دہشت گرد قوتیں ارض پاک کو محفوظ پناہ گاہ سمجھتی ہیں، وہ مغالطے میں ہیں، ان کی کمین گاہوں کو جڑوں سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں اس وقت تک حقیقی امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک اسے شدت پسند عناصر سے پاک نہیں کیا جاتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے ،حامد موسوی

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بلوچستان میں تکفیری دہشت گردوں نے ماضی میں شیعہ ہزارہ برادری کو تختہ مشق بنائے رکھا، موجودہ حالات کے تناظر میں سکیورٹی اقدامات مزید موثر کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ دشمن کو کسی ایسی شرپسندی کا دوبارہ موقع نہ مل سکے، جس سے ملک کے مجموعی حالات متاثر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملکی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں، ملک کو مختلف بحرانوں کا سامنا ہے، ریاستی اداروں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی ہوں گی، تاکہ کوئی بھی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button