اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

81 افراد کے سر قلم، آل سعود کو اس غیر انسانی سلوک کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

آل سعود کے ہاتھوں قتل کیئے جانے والے ان افراد میں کم سن بچے بھی شامل ہیں ۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےآل سعود کی جانب سے ایک ہی دن میں 81 افراد کی سر قلم کرنے کے بھیانک اور انسانیت سوز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں عقیدے اور نظریے کے اختلاف پر ایک ہی دن میں 81 افراد کے سر قلم کرنا شدت پسندی کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام عالم آل سعود کے اس وحشیانہ عمل کے خلاف ایکشن لیں ۔آل سعود کو اس غیر انسانی سلوک کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ خدا کے ہاں ظلم کی کوئی معافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ تعصب کی بجائے انصاف کا مظاہرہ کرے اور اس ظلم کی مذمت کرے۔ جو کلمہ گو حکمران اس ظلم وبربریت پر خاموش ہیں وہ مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں۔

یاد ہے کہ ظالم و جابر آل سعود کی حکومت نےگزشتہ دنوں ایک ہی دن میں 81 افراد کے سر صرف اس بنا پر قلم کردیئے تھے کہ وہ آل سعود کے منحوس عقیدے اور نظریے سے اختلاف رکھتے تھے جن میں سے 41 افراد کا تعلق مکتب تشیع سے تھا۔

واضح رہے کہ ظالم آل سعود کے ہاتھوں قتل کیئے جانے والے ان افراد میں کم سن بچے بھی شامل ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button