پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
شہباز شریف یہ قوم بھکاری نہیں ،بھکاری امریکہ نواز حکمران طبقہ ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے ایک انٹرویو میں پاکستانی قوم کو بھکاری قرار دینے پر شدیدتنقید کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے،بھکاری ہمارا وہ حکمران طبقہ ہے جو امریکہ کی خوشنودی کو اقتدار کازینہ سمجھتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاراچنارتحصیل چیئرمین کی نشست پر ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار مزمل فصیح کامیاب
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ھمارے حکمرانوں نے مختلف ادوار میں استکباری طاقتوں کی خوشامد کی بجائے تعمیر وطن کے لیے جدوجہد کی ہوتی تو آج ہماری قوم اقوام عالم کے سامنے باوقار انداز میں کھڑی ہوتی۔