اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ دشمنوں کیخلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کیوں بے بس ہیں؟

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کا شدید ردعمل۔سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح روڈ کوئٹہ پر دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ تشیع کے خلاف سرگرم عناصر کے سامنے قانون نافذ کرنے والے ادارے کیوں بے بس ہیں،دہشت گردی کا مکمل خاتمہ تکفیری دہشت گردوں کے خاتمے سے مشروط ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کوئٹہ، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ ہزارہ شہید

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے نام پر کلمہ گوہوں کو ذبح کرنے والے دین اسلام کے چہرے پر بدنما داغ ہیں، دہشت گردی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور سخت سزاؤں کا مطالبہ کرتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button