پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ ناصر عباس جعفری کی علامہ رمضان توقیر کے جوان فرزند کے انتقال پرتعزیت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے جواں سال فرزند یاسر رضا اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے۔ جواں سال فرزند کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ محمد رمضان توقیر سے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بوڑھے باپ کیلئے جوان بیٹے کا جنازہ اٹھانا انتہائی تکلیف دہ اور کٹھن مرحلہ ہوتا ہےلیکن اس موقع پر ہمیں سید الشہداء امام حسینؑ کی ذات اقدس ہی سہارا فراہم کرتی ہے، جنہوں نے اپنے اٹھارہ سالہ فرزند علی اکبرؑ اور چھ ماہ کے بیٹے علی اصغرؑ کے جنازے اٹھائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سردار مدافعان حرم کی برسی پر عظیم الشان کانفرنس کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال مرحوم و مغفور کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار آئمہ طاہرینؑ میں محشور فرمائے اور آقای رمضان توقیر سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عطا فرمائے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button