اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مرحوم سید علی اوسط کی وفات پر تعزیتی پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہناصر عباس جعفری نے مرحوم سید علی اوسط رضوی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ برادر علی اوسط مرحوم قومی درد رکھنے والے فعال ساتھی تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کا تعزیتی پیغام درج ذیل ہے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون!
برادر علی اوسط رضوی جو کہ قومی درد رکھنے والے فعال ساتھی تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ قومیات کی خدمت میں گزارا ، شھید قائد ؒ کا ساتھ دیا ، مجلس وحدت مسلمین میں ذمہ داریاں نبھائیں اور پھرہجرت کو اختیار کیا اور ایک مدت سے جلاوطن تھے۔اور اب داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے عالم فنا سے عالم بقا کو کوچ کر گئے اور شہر حضرت فاطمہ معصومہ ع ان کا مدفن ٹھہرا۔
اللہ سبحانہ و تعالی کی بارگاہ میں دعا ہے کہ انکی مغفرت فرمائے، اور انہیں جوار معصومین ؑ نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے آمین یا رب العالمین بحق محمد و آل محمد ع۔

مرحوم سید علی اوسط رضوی قومی و ملی اداروں سمیت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button