اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر جعفری کا سندھ کے مختلف اضلاع کا 4 روزہ دورہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اندرون سندھ کے اضلاع میرپورخاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ کا 4 روزہ دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کا چار روزہ دورہ کیا، اس دوران مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، سیکریٹری جنرل سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی، صوبائی رہنماء علامہ نقی حیدری، ارشد اللہ مکتبی، یعقوب حسینی، ندیم جعفری، اسد کربلائی و دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گوٹھ گلشیر خان میرپورخاص شوگر مل میں علاقہ عمائدین و شہریوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔ گوٹھ سنجر خان بنگلانی میں جشن مولود کعبہ کے فقید المثال اجتماع سے علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی امام بارگاہ پیر پنج میں مقامی شہریوں سے ملاقات کی اور حالات حاضرہ پر خطاب کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے علامہ ناصر عباس جعفری کا شاندار استقبال کیا، جبکہ علاقہ معززین اور امام بارگاہ کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں سندھ کی ثقافتی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے عمرکوٹ پریس کلب کے صدر عمران شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، عمران شاہ سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چھاچھرو سٹی میں ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح و بہبود و خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے امام حسن عسکریؑ کلینک کا دورہ کیا، کلینک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں موجود عملے اور مریضوں سے ملاقات کی۔ دراین اثنا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام بارگاہ حیدری چھاچھرو سٹی میں مقامی شہریوں سے خطاب بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button