پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تکفیری ملاؤں کو کھلی چھوٹ اور علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی قانون کی بدترین پامالی ہے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے اسلام آباد داخلے پر پابندی اور بلاجواز مقدمے کے اندراج پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس قانون و انصاف کی بدترین پامالی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ شہنشاہ نقوی اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وحدت و اخوت کے لیے شہنشاہ نقوی کی علمی و عملی کاوشوں کا ذاتی طور پراعتراف کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ شہنشاہ نقوی قومی چینل پر آکر محرم کے دس دن تک روزانہ درس دیا کریں۔محکمے کا وزیر جس شخص کے لیے تعریفی کلمات ادا کرا رہا ہے پولیس کا اس کے خلاف مقدمات قائم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مذہب کی آڑ میں فتنہ پھیلانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، علامہ باقر زیدی

انہوں نے کہا کہ ایک اسلامی ریاست کو مسلکی سٹیٹ میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔چودہ سو سالوں سے موجود علمی و تاریخی اختلافات کو بنیاد بنا کر جو زہر آلود پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اگر اس روکا نہ گیا تو وطن عزیز میں ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ بھڑک اٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف تکفیری ملاؤں کو نفرت کا بازار گرم کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے جب کہ دوسری طرف مذہبی رواداری کا درس دینے والے کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔حکومت کو ایسے عناصر پر بھی نظر رکھنا ہو گی جو قانون کے نام پر ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔تکفیری قوتوں کے ایماء پر محب وطن شخصیات کے خلاف غیر قانونی اقدامات ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے۔ ریاستی اداروں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرنے ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button