پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ رمضان توقیر کا دورہ لیہ، علماء، تنظیمی کارکنان اور عمائدین سے ملاقاتیں

شیعہ نیوز: مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ رمضان توقیر نے لیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مدرسہ دارالعلوم الجعفریہ کے پرنسپل علامہ سید عامر عباس ہمدانی، شیعہ علماء کونسل ضلع لیہ کے عہدیداران، تحصیل صدور، تحصیل کونسل کے ممبران، ضلعی عمائدین، وکلاء، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لیہ کے اراکین، سیاسی عمائدین سمیت علماء و ذاکرین سے ملاقات کی۔ ایس یو سی کے ضلعی رہنماؤں نے ضلع کی موجودہ سیاسی و مذہبی صورتحال سے علامہ رمضان توقیر کو آگاہ کیا اور رہنمائی لی، اس دوران خاص طور پر 26 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی علماء و ذاکرین کانفرنس کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ علماء و ذاکرین نمائندہ کارکنان کی کانفرنس میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button