پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

دھمکیاں دینے والوں کی دلائل سے زبانیں بند کرنا جانتے ہیں، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اسلام آباد کے ایک متنازع خطیب کی طرف سے ملتِ جعفریہ کو دھمکی پر مبنی شرانگیز ویڈیو پیغام کی طرف حکومت، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور امن و امان کی ذمہ دار ایجنسیوں کو متوجہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مٹھی بھر خارجی گروہ ہمیں دھمکانے کی جرات نہیں کر سکتا، ہمارا ان سے آمنا سامنا کوئی نئی بات نہیں، ملت تشیع نے ہمیشہ ملک میں امن کا پرچار کیا اور کسی اسلامی مکتب کی توہین نہیں کی، لیکن غلیظ زبان استعمال کرنے اور دھمکیاں دینے والوں کی دلائل سے زبانیں بند کرنا بھی جانتے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور ایجنسیوں کے سربراہوں کو متوجہ کیا کہ ان کی ناک کے نیچے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کیخلاف لڑنے والے، دہشتگرد تکفیری خارجی تنظیموں کی حمایت کرنے اور فوجی آپریشن میں طالبات کیساتھ برقعہ پہن کر فرار ہونیوالے مولوی کی شرانگیزیوں کیخلاف سخت ایکشن نہ لیا گیا تو آپریشن ضرب عضب، ردالفساد اور دہشتگردوں کیخلاف افواج پاکستان کے دیگر آپریشن رائیگاں جائیں گے۔

علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا ہے کہ مٹھی بھر خارجی تکفیری گروہ اچھی طرح ملت جعفریہ کی چودہ سو سالہ تاریخ اور پاکستان میں طرز عمل سے آگاہ ہے کہ ملت جعفریہ اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے، ہمیں کسی فسادی کی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، ملت جعفریہ نے علمی اور دفاعی میدان میں کبھی راہ فرار اختیار نہیں کی، ہمیشہ میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنو عباس، بنو امیہ اور آج کا یزیدی ٹولہ اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہے کہ ہم نے اپنی جانیں قربان کر دیں لیکن مکتب اہلبیتؑ کے عقائد حقہ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button