علامہ ساجد علی نقوی اور علامہ ناصر عباس جعفری ملی یکجہتی کونسل کے سینیئر نائب صدور مقرر
شیعہ نیوز: ملی یکجہتی کونسل کے نو منتخب صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مجلس قائدین کے فیصلوں کے مطابق مرکزی عہدیداران کی تقرری کر دی، ملی یکجہتی کونسل کے سینیئر نائب صدور علامہ سید ساجد علی نقوی (سربراہ اسلامی تحریک)، سراج الحق (امیر جماعت اسلامی)، راجہ ناصر عباس جعفری (سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین)، پیر سید ہارون علی گیلانی (سربراہ ہدای الہادی پاکستان)، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ (چیئرمین علماء و مشائخ رابطہ کونسل)، حافظ عبدالقادر روپڑی (امیر جماعت اہلحدیث پاکستان) ہوں گے۔
ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدور علامہ سید ثاقب اکبر، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر، مولانا اللہ وسایا، مولانا زاہد الراشدی، علامہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مفتی گلزار نعیمی، خرم نواز گنڈا پور، مولانا عبدالمالک، شجاع الدین شیخ، پیر غلام رسول اویسی، پیر سید صفدر حسین گیلانی ہوں گے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے قاری محمد یعقوب شیخ، سید ناصر شیرازی، نذیر احمد جنجوعہ، علامہ سید عقیل انجم قادری کے انتخاب پر اتفاق کر لیا گیا۔ سید لطیف الرحمن شاہ کو آئندہ 3 سال کیلئے رابطہ سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئیں اور طاہر تنولی کو سیکرٹری مالیات مقرر کیا گیا۔