پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ ساجد میر یمنی مسلمانوں کے قاتل آل سعود کے دفاع میں نکل پڑے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) غریب ترین مسلمان ملک یمن پر بمباری کرنے والے اور لاکھوں بچوں کے قاتل آل سعود کے ریالوں پر پلنے والے ایجنٹ یمنی دفاعی حملوں کی مذمت میں میدان میں نکل پڑے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی نواز مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسرساجد میر یمنی مسلمانوں کے قاتل سعودی عرب و آل سعودکی محبت میں یمنی مسلمانوں کے خلاف میدان میں نکل پڑے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ شہید ہورہا ہے، یمن جنگ پر اقوام متحدہ کی رپورٹ

غریب ترین مسلمان ملک یمن پر سعودی جارحیت پر جوابی حملے کے حوالے سے علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے حملے سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے حوثی مجاہدین کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا ہم حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہیں، لیکن وہ شاید یہ نہیں جانتے کہ آل سعود نے محمد بن سلمان کی سربراہی میں غریب ترین مسلمان ملک یمن پر گزشتہ 4 سالوں سے بمباری شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک لاکھوں افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ یمنی مجاہدین صرف اپنے دفاع میں حملے کر رہے ہیں جو ان صاحب کو دہشتگردی نظر آتی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے حملوں اور اقتصادی پابندیوں سے یمن میں ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں قحط سالی اور ادویات و خوراک کی کمی کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں۔

علامہ ساجد میر یمنی مجاہدین پر الزام تراشیوں کے بجائے سعودی جارحیت میں شہید ہونیوالے ہزاروں بیگناہ یمنی مسلمانوں کے خون کا حساب سعودی عرب سے طلب کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button