پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، علامہ ساجد نقوی کا اہم اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ ساجد علی نقوی نے اسرائیلی جارحیت کےخلاف 21مئی بروز جمعہ ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کردیا۔

شیعہ علماءکونسل پاکستان نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر غاصب و ظالم اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بے گناہ بچوں ،عورتوں ،بزرگوں، نوجوان شہریوں کے قتل عام، نسل کشی،بے پناہ مظالم اورتباہی و بربادی کےخلاف 21مئی2021ء بروز جمعہ المبارک کو ملک گیر یومِ احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ راجہ ناصرعباس کی پوری قوم سے 21مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کی اپیل

شیعہ علماء کونسل کی جانب سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعد ازنماز جمعہ ملک گیر احتجاج میں شریک ہوکر مظلومین و مستضعفین سے اظہار یکجہتی کر کے بیداری کا ثبوت دیں۔

واضح رہے کہ اس سےقبل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بھی قوم سے 21 مئی بروز جمعہ ملک بھرمیں یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منانے کی اپیل کررکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button