
اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
جلوس عزاء پر دستی بموں سے حملہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ بہاولنگر شہر میں جلوس عزاء پر دستی بموں سے حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بہاولنگر شہر میں جلوس عزا پر حملہ دہشتگردی ہے، تمام مسالک متحد ہوکر اس کا مقابلہ کریں، بہاولنگر شہر میں جلوس عزاء پر دستی بموں سے حملہ پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ جلوس عاشورا میں تکفیری دہشتگردکی جانب سے جناح کالونی مسجد کے اندر سے عزاداروں پر دستی بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں 4 مومنین شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔