پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ سید ساجد علی نقوی کا تیز گام حادثہ پر افسوس کا اظہار
علامہ سید ساجد علی نقوی نے تیز گام حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے تیز گام حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ پر امدادی کاموں کو تیز اور زخمی ہونے والےافراد کو بہترطبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارت ریلوے اس حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے کہ آخراتنا بڑا حادثہ کیسے رونما ہوا؟
علامہ ساجد نقوی نے حادثے میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتےہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی صحتیابی کیلیئے دعا کی۔