
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ ساجد نقوی کا ارشد شریف کے بیرون ملک اچانک انتقال پر اظہار افسوس
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے بیرون ملک اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ارشد شریف ایک منجھی ہوئی صحافتی شخصیت تھے، ارشد شریف کی صحافتی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ارشد شریف کے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ صحافتی حلقوں سے بھی اظہار تعزیت کیا اور ارشد شریف کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔