اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسیحی برادری نے پاکستان کی جدوجہد آزادی میں بھرپور ساتھ دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ ساجد نقوی نے 25 دسمبر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں اقلیتی برادری کو کسی بھی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیاز ی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ عرصہ دراز سے طبقاتی تفاوت،عدم مساوات اور عدل و انصاف کا فقدان چلا آرہا ہے جس کا بنیادی سبب حکمران طبقات کی غیر سنجیدہ روی سمیت اپنے فرائض منصبی کودرست انداز میں انجام نہ دینا ہے جس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ احمد اقبال رضوی کی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

آخر میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے لازم ہے کہ حکمران طبقات اچھے اور بروں کی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے بگاڑ، انتشار اور انارکی کا خاتمہ ہوسکے ۔ظالم و مظلوم، قاتل و مقتول، شدت پسندوں و امن پسندوں میں فرق کئے بغیر توازن کی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل پیرا رہ کر کبھی بھی ملکی سلامتی اور قومی وحدت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button