اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سال 2022 کو ”امن کا سال“ کے طور پر منانے کی ضرورت ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماءوکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نئے شمسی سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس نئےسال کوامن کے سال کے طور پر منانے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ شمسی سال نو پر ان تمام اقوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں جو اپنا آغاز شمسی تقویم کے مطابق کرتے ہیں، شمسی سال نو پر یہ عہد کرنا چاہیئے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی، زبانی جمع خرچ کی بجائے عالمی ادارے اور حکومتیں عوامی و انسانی فلاح کےلئے اقدامات اٹھائیں، مسئلہ کشمیر ، فلسطین جیسے مسائل جوں کے توں ہیں، افغانستان سے افریقہ تک امن نہیں، اس سال کوامن کے سال کے طور پر منانے کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں لال مرچ پر ٹیکس لگانا عوام کے زخموں پر مرچ لگانے کے مترادف ہے

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ عالم انسانیت کا ایک بڑاطبقہ اپنے سال کا آغاز شمسی تقویم کے مطابق کرتا ہے ، ہم شمسی سال نو کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شریک ہیں اور مبارکباد پیش کرتے ہیں البتہ خوشی میں بھی تہذیب کا عنصر ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ آج ہر طرف سے تہنیتی پیغامات دیئے جارہے ہیں مگر آج تہنیتی پیغامات کے ساتھ یہ مدنظر رکھنا ضروری ہے کہ انسانیت کو درپیش مسائل ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں،ناانصافی، ظلم ، کرپشن ، دہشت گردی، شدت پسندی و انتہاءپسندی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی، مسئلہ کشمیر و فلسطین جوں کے توں ، افغانستان سے افریقہ تک آج بھی امن نہیں، جس عادلانہ نظام اور مساوی حقوق کے نعرے لگائے جاتے ہیں وہ دوسری اور تیسری دنیا سے کوسوں دور ہے ، اس نئے سال کے آغاز پر کم از کم انسانیت کو درپیش ان مسائل کے حل کی جانب قدم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آخر میں انہوں نے عالم انسانیت بالعموم اور عالم اسلام باالخصوص کے اتحاد اور ملکی سلامتی و ترقی کےلئے خصوصی دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button