
پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ ساجد نقوی کی خوشدامن (ساس) داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خوش دامن (ساس) داعیٔ اجل کو لبیک کہہ گئیں۔
سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کی خوش دامن (ساس)،سید قربان حسین شاہ مرحوم کی زوجہ ،سید قیصر عباس ھمدانی اور علی شاہ ھمدانی کی والدہ کا آج ڈھوک حسو راولپنڈی میں انتقال ھو گیا ۔
مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈھوک حسو چوک راولپنڈی میں اداکی گئی جس میں سیاسی ومذہبی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔
قومی مذہبی وسیاسی شخصیات سمیت شیعہ علماءکونسل کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے علامہ ساجد علی نقوی اور دیگر پسماندگان سے دکھ کی اس گھڑی میں دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی ہے ۔