
علامہ ساجد نقوی کی زیر صدارت اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اہم اجلاس
شیعہ نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہواجس میں سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی صوبائی صدارت کیلئے الیکشن 23 دسمبر کو ہوگا
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی ، مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف عباس کاظمی سربراہ رابطہ کمیٹی شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق کاظمی سمیت ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں آنے والے قومی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی جبکہ فیصلہ جات بھی کیئے گئے، اسلامی تحریک کے سیاسی سیل نے آنے والے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ بھی کیا۔