علامہ ساجد نقوی سے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی ملاقات
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیردامت برکاتہ نے ایک وفد کےہمراہ ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے وفد میں جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی قائدین پیر سید صفدر حسین گیلانی اورمولانا عقیل انجم شامل تھے-دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف دینی ملی سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں قومی سلامتی پالیسی پارلیمان میں پیش کرکےمتفقہ بنائی جائے،حامد موسوی
واضح رہے کہ ملی یکجہتی فورم مسلمانون کے تمام مسالک پر مشتمل ایک نمائندہ فورم ہے جو ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔