اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے علامہ شبیر میثمی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں قومی و ملی امور کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور سندھ کے دوروں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرکزی وفد کی تنظیمی اور ملی کاوشوں کو سراہا اور ان کوششوں کو مزید بڑھانے کے لیے ہدایات دیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسٹریٹ کرمنلز کا راج، ایسا لگتا ہے شہر کراچی لاوارث ہو چکا ہے

انہوں نے کہا کہ مرکزی وفد کے ملک بھر میں عوام سے کیے جانے والے رابطے تنظیمی معاملات کے لیے موافق ثابت ہونگے۔ انہوں نے کوئٹہ اور سہیون میں منعقدہ کامیاب جلسوں پر منتظمین، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button