پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارت کے ایک بدعنوان اور بے ہودہ فرد کا بیان صریح فتنہ انگیزی ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ مقدس کتاب کی حفاظت کی ذمہ داری خود خداوند تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہے، قرآن پاک آخری آسمانی صحیفہ اور قیامت تک نوع بشر کے لئے وسیلہ ہدایت و نجات ہے، جس میں کسی قسم کی تبدیلی مسلمہ عقیدہ کیخلاف ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے بدعنوان اور متنازعہ شخص کا بیان صریح فتنہ انگیزی ہے۔ مذکورہ فرد کا نقطہ نظر اسلام کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے، جو ہرگز قابل قبول نہیں۔ اُس نے اس مرتبہ فتنہ و فساد کے لئے مقدس کتاب قرآن کریم کو نشانہ بنایا ہے، ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان میں صوبائی انتخابات قریب ہیں، بعض مفاد پرست عناصر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں، جنہیں مل کر ناکام بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان حالات میں بالخصوص ہندوستان اور پاکستان کے تمام مسالک کے علماء کرام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مذکورہ فرد جیسے عناصر سے مکمل بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے وحدت کا مظاہرہ کریں اور ان کے باطل نظریات کو ناکام بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close