پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لانگ مارچ آئینی حق ہے، عزاداری سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہےکہ شیعہ علماءکونسل سندھ کا 14فروی کا پر امن ’’تحفظ عزا لانگ مارچ“آئینی اور قانونی حق ہے ۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ سندھ بھر میں ہوم سیکریٹری کے آرڈر پرچہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے پیادہ آنے والوں پر 80کے قریب درج ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاجواز مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین شہری آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے جس سے دستبردار ہونا یااپنے حقوق سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں انقلاب اسلامی نے مستضعفین کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کادرس دیا

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اس ملک کا نظام ہی الٹا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان پر ہی بلاجوازمقدمات درج کئے جارہے ہیں یہ عمل قابل مذمت ہے ۔ یہ نہایت قابل افسوسناک امر ہے کہ جن کے فرائض میں شہریوں کی حفاظت کرنا اور انہیں سہولیات فراہم کر نا ہے وہ شہریوں پر بلاجواز مقدمات اور رکاوٹیں ڈالتے نظر آتے ہیں۔

آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اپنے بنیادی شہری حقوق ( مجالس اور جلوسوں کے انعقاد )سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سندھ حکومت 80سے زائد بلاجواز غیر آئینی ایف آئی آر ز فی الفور ختم کرے ۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں چہلم امام حسین سمیت عزاداری اور مجالس عزا منعقد کرنے پر عزاداروں اور علماء کے خلاف ایف آئی آرز کاٹی جارہی ہیں جس کے خلاف شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ نے 14 فروری کو سکھر تا وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی ’’تحفظ عزاءلانگ مارچ‘‘ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button