پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شبیر حسن میثمی کی استقبال ماہ رمضان و مبلغین سمینار میں شرکت و خطاب

سیمینار سے خصوصی خطاب  میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجود ملکی و بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار و گلگت بلتستان کی حالیہ صورتحال اور ماہ ضیافت و ریاضت کے حوالے سے تفصیلی خطاب بھی کیا

شیعہ نیوز: حیدرآباد، سندھ میں استقبال ماہ رمضان المبارک 1446ھ و مبلغین سیمینار کے سلسلہ میں زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کی جانب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام سٹی ہال حیدرآباد میں عظیم الشان سمینار منعقد کیا گیا۔

اس سمینار میں سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے علاوہ بزرگ عالم دین علامہ محسن رضا مھدوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد علی جروار، صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی و دیگر علماء کرام و تنظیمی رفقاء علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علماء کرام و تنظیمی رفقاء نےعلامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی آمد پر استقبال بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: متنازعہ تعلیمی نصاب کی بجائے متفقہ نصاب بحال کیا جائے، نصاب تعلیم کمیٹی

سیمینار سے خصوصی خطاب  میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجود ملکی و بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار و گلگت بلتستان کی حالیہ صورتحال اور ماہ ضیافت و ریاضت کے حوالے سے تفصیلی خطاب بھی کیا۔ یاد رہے کہ رمضان المبارک 1446ھ میں مبلغین کی بڑی تعداد مختلف مقامات پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے اور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہدایات و خصوصی توجہ سے اپنے فرائض سرانجام دینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button