
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
اسد آغا پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ معروف نوحہ خوان اسد آغا پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس طرح کے واقعات افسوس ناک ہیں، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔