
دارالعلوم حقانیہ میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی
ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ملک دشمن قوتوں کی جانب سے اس طرح کے حملے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہیں لہذا دشمن کی سازش کو سمجھنے اور اس کے مطابق لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔
ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے جے یو آئی س کے سربراہ مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رہے گی، ڈاکٹر صابر ابومریم
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور ملک دشمن قوتیں پاکستان میں افراتفری کے لیے سازشیں کر رہی ہیں، مولانا حامد الحق اور دارالعلوم حقانیہ پر حملہ ملک کے امن و امان پر حملہ ہے، ہمیں اپنے اتحاد اور صبر سے ملک دشمن قوتوں کو ناکام بنانا ہوگا۔