فیصل آباد، علامہ شبیر حسن میثمی کا جامعۃ العلوم کا دورہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے فیصل آباد میں جامعۃ العلوم کا دورہ کیا، جہاں جامعہ کے پرنسپل علامہ سید حیدر حسین کاظمی نے جامعہ کی انتظامیہ سمیت ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل فیصل آباد کے ڈویژنل آرگنائزر علامہ اعجاز مہدی، سید عقیل کاظمی اور مولانا ذوالاحتشام بھی موجود تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تمام طبقے شدید متاثر ہیں
مرکزی وفد کو جامعہ کی تعلیمی و تربیتی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس کو مرکزی وفد نے سراہا۔ وفد نے جامعہ کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور مختلف قومی امور پر جامعہ کی انتظامیہ سے تبادلہ خیال بھی کیا۔
واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی ان دنوں فیصل آباد کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ روز انہوں نے’’ سیرت علیؑ کانفرنس ‘‘کی صدارت بھی کی تھی۔